41

برساتی پانی کی نکاسی کوممکن بنا نےکیلئےچاکنگ پوائنٹس کوکلیئررکھا جائے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین مورڑومیربحر ٹاون علی اکبرنے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی برسات کی پیشنگوئی کے سبب ہونے والی صورتحال پر برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے کے ۔ایم۔سی،ٹاون انتظامیہ اور دیگر عوامی خدمات میں مصروف اداروں کی مددسے تمام وسائل کابھرپوراستعمال کریں نکاسی آب،کچرے کی منتقلی اورندی نالوں کی صفائی کے عمل کو جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی اور چاکنگ پوائنٹس اور ایکسیویٹر کے ذریعے کرائے جانے والے پرانا گولیمار پر کاموں کا معائینہ کرتےہوئے کیا ٹاؤن چیئرمین نے پاکستان پیپلز پارٹی کا دل کی گہرائیوں شکریہ ادا کیا اور میئر کراچی مرتضی وہاب کا مشینری فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے پرانا گولیمار میں برساتی نالہ چوک ہونے کی وجہ سے جو مین روڈ پر جہاں پانی کھڑا تھاأس کو الحمدللہ کلیئر کردیا ہے جس پر عوام نے ٹاؤن چیرمین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ برساتی پانی کی نکاسی کوجلد ممکن بنا نےکیلئےتمام چاکنگ پوائنٹس کوکلیئر رکھا جائے ڈی واٹر نگ پمپس کے ذریعے سڑ کوں و شاہراہوں اور اندرونی گلیوں پر موجود برساتی نالوں و مین ہولز کی فوری صفائی کی جائے اور کھلے ہوئے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ان مقامات پردوبارہ پانی کھڑا نہ ہوسکے موقع پر موجود محکمہ سینٹیشن کے افسران نے ٹاؤن چیئرمین کو بتایا کہ برساتی پانی کی نکاسی کیلئے تمام چاکنگ پوائنٹس کو کلیر رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈی واٹرنگ پمپس ۔دستیاب افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے سڑکوں و شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے عملہ تعینات ہے۔ برسات کے دوران ٹاون ایمرجنسی سینٹر فال رہے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں