کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سول لائن پولیس کی گھر میں چوری کرنے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی- سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں-
1۔ عابد اللہ ولد عامر محمد
2۔ شہباز ولد ابراہیم
کارروائی کے دوران ملزمان کے دو ساتھی دانش ملک عرف نانی اور واحد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے- ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 116/2025 بجرم دفعات 380، 454، 34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں- گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


