مصطفیٰ عامر اغواء اور قتل کیس میں ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مصطفیٰ عامر اغواء اور قتل کیس میں ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم سے برآمد شدہ لیپ ٹاپ، موبائل فونز فرانزک کے لیے لاہور بھیج دیے ہیں، تفتیشی افسر کے مطابق فرانزک کی رپورٹ کا انتظار ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے، وکیل ملزم طاہر تنولی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، تحریری حکمنامہ کے مطابق ملزمان ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اس پر تشدد کیا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ تین دن کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کردی، ملزم نے بتایا کہ وہ اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، تفتیشی افسر نے کہا ملزم کا اعترافی بیان ایس ایس پی اے وی سی سی کے سامنے قلمبند ہوچکا ہے، تحریری حکمنامہ

ملزم نے اپنے والد کی طرف سے لائے گئے وکیل خرم عباس کو اپنا وکیل ماننے سے انکار کیا، تحریری حکمنامہ

عدالت ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتی ہے، تحریری حکمنامہ

آئندہ سماعت پر مقدمہ کے چالان کے حوالے سے وکیل ملزم کی درخواست پر سنوائی ہوگی، تحریری حکمنامہ

اپنا تبصرہ بھیجیں