کراچی(ایچ اراین ڈبلیو)مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر/ترجمان سندھ گورنمنٹ بیرسٹرارسلان شیخ کا ردعمل-جس شخص کو اپنی نالائقی پر وزارت خزانہ سے نکالا گیا، وہ سندھ پر تنقید کر رہا ہے۔مفتاح اسماعیل سیاسی بیروزگار ہے، سندھ کے خلاف بیانیہ بیچ کر نوکری تلاش کر رہا ہے۔جس نے ملک کو مہنگائی میں دھکیلا، وہ ہمیں مشورے نہ دے۔
2022 کے سیلاب میں تباہ 12 ہزار اسکولوں کی بحالی میں سندھ حکومت نے مثالی کام کیا۔اس سیاسی یتیم کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ سندھ میں 19,500 سے زیادہ اسکول سیلاب سے متاثر ہوئے تھے-تعلیم کے شعبے میں عالمی ادارے بھی سندھ حکومت کی کوششوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔سندھ میں روزگار کی فراہمی مکمل شفاف طریقے سے NTS اور IBA کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
مفتاح بتائے کہ ن لیگ دور میں کس کس نے قومی ادارے کس قیمت پر گروی رکھے-سندھ میں سڑکوں، لنک روڈز، اور انفراسٹرکچر کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔کراچی آج پرامن اور محفوظ ہے، بدامنی کا دور ختم ہو چکا ہے۔سندھ پولیس اور رینجرز نے امن و امان کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا-سندھ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے-


