28

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتارہوگئے-ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کاروائیاں جاری ہیں-انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-جاری کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار-ملزمان کو ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا-

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مزمل اور شیر خان کے نام سے ہوئی-ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث پائے گئے-ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے-ملزم محمد مزمل نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ 52 ہزار روپے ہتھیائے-ملزم شیر خان نے شہری کو یو کے میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا اور 20 لاکھ روپے وصول کیے-

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے-ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں