29

ملیرسٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2مرد 2خواتین گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی بڑی کارروائی ملیرسٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث گروہ کے4 افراد کوگرفتارکرلیا-ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی، راشد، عائشہ اورعصمہ عرف پٹھانی کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 50 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس، 230 گرام کرسٹل، 100 گرام سے زائد آئس اور 20,000 روپے سے زائد فرختگی رقم برآمد ہوئی۔ملزمان خواتین کو استعمال کر کے علاقے میں منشیات فروخت کرواتے تھے۔گرفتار ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کا ٹھکانہ بدلتے تھے.

گرفتار ملزم محمد علی اور عائشہ آپس میں ماں بیٹا ہیں۔ملزمان خواتین کو سامنے رکھ کر علاقے میں منشیات کی ترسیل کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ملیر سٹی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں