42

پولیس افسران و اہلکاروں کو اسناد و نقدانعامات سے نوازاگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں کو CC3 اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا-ایس ایس پی ضلع ساؤتھ جناب مہظور علی کی جانب سے تھانہ آرام باغ کے ایس ایچ او شاہ فیصل خان اور ان کی پوری ٹیم کو حالیہ کامیاب کارروائی، بہترین تفتیش اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر CC3 اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ نے افسران اور جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ پولیس کا ہر افسر اور اہلکار آئندہ بھی اسی جذبے، دیانت داری اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے تمام تھانوں کو ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر میں اسی طرح کی مؤثر اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں