40

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی متاثر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حالیہ بارشوں کے باعث کے-الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق، 2100 میں سے 1830 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جاری ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن معمار، ناگن چورنگی، کورنگی، لانڈھی ،ڈیفنس فیز 6، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اور دیگر شامل ہیں۔ کے-الیکٹرک نے نشیبی علاقوں اور غیر قانونی کنڈوں والے فیڈرز پر حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی عارضی بندش کی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ بجلی کی فراہمی میں کسی بھی تعطل کی صورت میں کے-الیکٹرک کی ہیلپ لائن 118 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں