27

اتحاد ٹاؤن میں چوری اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں چوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان صفدر اور منظور احمد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک عدد میگزین، تالے کاٹنے والا کٹر اور ایک عد د موبائل فون بر آمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اتحاد ٹاؤن انڈسٹریل ایریا میں راہزنی اور فیکٹریوں سے سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے ملحقہ علاقے میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں