48

کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے-محرم الحرام میں 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے-شہر میں محرم الحرام کے دوران 829 جلوس برآمد ہونگے-کراچی:شہر بھر میں 5227 مجالس کا انعقاد ہو گا-

مجالس کی حفاظت پر 4605 جلوسوں پر 7004 افسران و اہلکار مامور ہوں گے-انتہائی حساس مقامات اور امام بارگاہوں پر 1660 افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے-ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و جوان محرم الحرام میں ڈیوٹی سر انجام دینگے-عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں-

کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال کی پولیس،مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں-عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے-شہر میں امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں