کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)یکم تا دس محرم الحرام میں شاہراہ پاکستان پر منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس کے پیش نظر تمام ہیوی و کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈرائیور حضرات کو پابند کریں /انہیں آگاہ کریں کہ رات ایک بجے سے قبل کسی بھی صورت میں شہر میں داخل نہ ہوں-
سپر ہائی وے سے کراچی پورٹ کی طرف آنے والی ٹریفک سپرہائی وے، سہراب گوٹھ، گلبرگ سے لیاقت آباد ، ناظم آباد، شیر شاہ سے کراچی پورٹ۔کراچی پورٹ سے سپرہائی سے کی طرف جانے والی ٹریفک اسی طرح کراچی پورٹ سے شیر شاہ، ناظم آباد، لیاقت آباد ، گلبرگ سے ہو کر سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے۔متبادل راستہ سپر ہائی وے سے نادرن بائی پاس کا راستہ اختیار کریں۔
کسی بھی قسم کے زحمت و پریشانی سے بچنے کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں جہاں ہمارے نمائندے ہمہ وقت آپ کی رہنمائی کے موجود ہیں


