کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرکراچی کے مکینوں کے ساتھ ایک اور ناانصافی عوام بے یارو مددگار سیف سٹی پروجیکٹ شہریوں کے لیئے درد سر بن گیا رجسٹرڈ نمبر پلیٹ ایک عجوبہ بن کررہ گیا سوک سینٹرپرعوام کا جم غفیر پہنچ گیا-
چالانوں کا حدف پوراکرنے کے لیئے شہریوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگادیا گیا رجسٹریشن آفس میں رشوت کا بازار گرم اعلی حکام خاموش تماشائی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آنے کے باوجود ادارے خاموش ہیں-
ایجنٹوں کی من مانی دوگنے اور تگنے دام وصول کیئے جانے لگےمہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور بم گرادیاگیا- ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے حکم نامہ جاری رجسٹرڈ نمبر پلیٹ نہ ہونے کی صورت میں چالان کیئے جائیں غریب عوام کی جیبوں پر بھاری بھرکم چالانوں کا بوجھ شہرکراچی کی عوام دھکوں اور رسوائی اٹھانے پرمجبورہوگئی-
شہر کراچی کی عوام نے اعلی عدلیہ سے اپیل کرڈالی رجسٹریشن آفس میں رشوت کا بازار گرم سہولیات زیرو نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن کے لیئے 200 پرسنٹ زیادہ قیمت وصول کی جانے لگی چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعلی سندھ۔۔۔گورنر سندھ نوٹس لیں-


