اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں ایک نیا مسلح گروہ “حرکت انقلاب اسلامی پاکستان” منظر عام پر آگیا
ایک تازہ پیش رفت کے مطابق، پاکستان میں ایک نیا مسلح گروہ حرکتِ انقلابِ اسلامی پاکستان کے نام سے وجود میں آچکا ہے، جو ملک میں اسلامی شریعت کے مکمل نفاذ کے لیے سرگرم ہونے کا اعلان کر رہا ہے۔
گروہ کی تشکیل کا اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا گیا، جس میں اس کے سربراہ غازی شہاب الدین کو مسلح جنگجوؤں کے درمیان کھڑے ہو کر تنظیم کے قیام کا اعلان کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک دینی علماء کی رہنمائی میں وجود میں آئی ہے اور جب تک ملک میں مکمل اسلامی نظام نافذ نہیں ہو جاتا، ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔


