35

کروڑوں کی چوری کا ڈراپ سین، گھر کی مالکن ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایک کروڑ6لاکھ روپےنقد رقم اور40تولہ سونے کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیاپولیس حکام نے گھر میں ہونے والی ایک کروڑ6 لاکھ روپے کی ڈکیتی اور 40 تولے سونا چوری کے مقدمے کو ڈرامائی انداز میں حل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گھر کی مالکن نے اپنے ڈرائیور کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کا منصوبہ بنایا تھاسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ویمن پولیس سٹیشن ریس کورس نے بتایا کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گھرکےدیگرافراد کی غیرموجودگی میں ملزمہ نے ڈرائیور سے واردات کروائی، واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی گھر کی مالکن نے خود ڈرائیور کو فراہم کیا تھاانہوں نے بتایا کہ ملزمہ نے ڈرائیور سے واردات کروانے کے بعد خفیہ جگہ مل کر ڈرائیور سے سونا اور نقدی لے لی تھی، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ پیسوں اور سونے کی لالچ میں چوری کی واردات کا ڈرامہ کیا تھاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کچھ نقدی رقم، سونا اور پستول برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں