کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سچل کے علاقے کوئٹہ بس اڈا کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔مسلحہ موٹر سائیکل سوار ملزمان ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے، پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل (بکل نمبر 39403) جنید بھی زخمی ہوا۔
گرفتارملزمان کےقبضےسےدوعدد غیرقانونی پسٹلزبمعہ ایمونیشن، زیرِاستعمال موٹرسائیکل اورچھینےہوئےموبائل فونز برآمد ہوئے۔زخمی پولیس اہلکار و ملزم کو فوری طور پہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان میں شریف ولد محمد اللہ (زخمی) اور وارث ولد جان آغا شامل ہیں۔


