32

بھتہ خورملزمان سے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کا فائرنگ کا تبادلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کا بھتہ خور ملزمان سے سچل کے علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ-پولیس پر فائرنگ کرنے والا ایک بھتہ خور ملزم زخمی حالت میں گرفتار-بھتہ خور ملزم کا دوسرا ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے-گرفتار زخمی ملزم سے اسلحہ ایک پستول ایک موٹر سائیکل برآمد-بھتہ خور ملزمان نے فروٹ کے بیوپاری سے 1 کروڑ بھتے کی رقم کا تقاضا کیا تھا-

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے تکنیکی وسائل کے زریعے ملزمان کا سراغ لگایا-ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی-فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں-گرفتار زخمی ملزم کی شناخت فضل ولد عبد الرشید کے نام سے ہوئی-گرفتار ملزم کو علاج اور قانونی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں