کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ضلع ملیر پولیس کا قابلِ تحسین قدم ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایات پر ضلع ملیر پولیس نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا ایک مثبت اور عملی عمل شروع کیا ہے۔ پولیس ایسے افراد کو سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے اٹھا کر بحالی مراکز میں منتقل کر رہی ہے، تاکہ وہ نشے سے نجات حاصل کرکے ایک نارمل اور باعزت زندگی گزار سکیں۔
یونس ٹیکسٹائل اورلاٹھی کےسینئر افسران نے SHO قائدآباد اور DSP قائدآباد کے ہمراہ “سن رائز ری ہیبلیٹیشن سینٹر” کا دورہ کیا۔ اس موقع پربحالی پروگرام کا جائزہ لیا گیا اورپولیس کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ پولیس افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا مفید حصہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
پولیس ان افراد کو نشے کی دلدل سے نکال کر بحالی مراکز میں منتقل کر رہی ہے، تاکہ وہ ایک باعزت زندگی گزار سکیں۔پولیس نشے کے عادی افراد کو “ری ہیبلیٹیشن سینٹر” منتقل کرتی ہے پولیس نہ صرف ان افراد کو مرکز پہنچاتی ہے بلکہ ان کے علاج، خوراک، اور مکمل دیکھ بھال کے تمام انتظامات بھی خود کرتی ہے-
سینٹر میں ان افراد کو چار ماہ کے کورس کے بعد بحالی کے عمل سے گزارا جاتا ہے، جس کے بعد انہیں ان کے گھروں کو روانہ کیا جاتا ہے۔ لاٹی کے نمائندوں نے اس موقع پر پولیس کو یقین دہانی کروائی کہ جو افراد کورس مکمل کرکے صحت یاب ہو جائیں گے، انہیں باعزت روزگار فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ منشیات کی طرف نہ لوٹیں بلکہ ایک مفید شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں-
پولیس کی جانب سے ایسے اقدامات عوامی بہتری، بحالی، اور سماجی بھلائی کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہیں-


