33

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی،اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان گرفتار-پولیس نے دورانِ گشت موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔پولیس نے شاہ لظیف کے علاقے سے2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت عبیداللہ اور سہیل کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد موٹرسائیکل، ایک عدد پسٹل اور ایمونیشن برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ قائدآباد کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں