کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر لیاقت آباد سے آئی تاجر برادری کےایک وفد سےملاقات کی جس میں انہوں نےگزشتہ روزہونےوالی چند منٹوں کی بارشوں کےسبب ہونے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیا ت اور متعلقہ اداروں کی مون سہون کی بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود سندھ حکومت،بلدیاتی ادارے اور کے الیکٹرک کی نااہلی و مجرمانہ غفلت کے سبب شہر ی رات بھر مشکلات میں مبتلارہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نےبرساتی نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپوں کا بجٹ مختص کیا تھا،جو حکومتی وزرا کی کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا جبکہ برساتی نالوں کی صفائی کاکام جوں کا توں پڑا ہے جس کے سبب شاہرایں اور گلی کوچے نالوں کی عدم صفائی کے سبب آور فلو ہوگئے اور عوام شاہروں ِ، سڑکو ں پر گھنٹوں پھنسے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چندمنٹوں کی بارشوں نے سندھ حکومت و بلدیاتی نمائندوں کے دعوؤں اور کارکردگی کی قلعی کھول دی جبکہ دیگر ادارواں کی بے حسی میں کے الیکٹرک کیسے پیچھے رہتی اسنے بھی عوام کو مزید مشکل میں ڈالنے کیلئے شہر کو تمام رات تاریکی میں ڈوبوں دیا جبکہ 340فیڈر کا ٹرپ ہونا کسی ذمہ داری ہے جسے عوام نے رات بھر بھکتا۔
44


