کراچی(ایچ آراین دبلیو)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کےدومقدمات میں عدالت نےکامران قریشی پر امتناع منشیات اورغیرقانونی اسلحہ کےمقدمات میں فردجرم عائدکردی-جیل حکام نے ویڈیو لنک ذریعے کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا-عدالت نے ملزم کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ کیس میں فرد جرم پڑھ کرسنائی-
آپ پرمنشیات اوراسلحہ ایکٹ کا الزام ہےکیا آپ کو جرم قبول ہے عدالت کا ملزم سے اسفتسارکیا کہ ملزم کامران قریشی نے صحت جرم سے انکار کردیا-میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں ملزم کا عدالت میں وڈیو لنک کے زریعے بیان-عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے-
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا-عدالت نے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی-پولیس نے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔کامران قریشی کے پاس سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ کامران قریشی کے خلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سرکل نےمقدمات درج کئےہیں


