کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) میں مون سون بارشوں سے قبل برساتی نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کلیئرکردئیےگئے-میئر کراچی کی ہدایت پر شہر کے بڑے برساتی نالوں کی گزرگاہوں سے کچرا اٹھا لیا گیا-شہر کے 42 بڑے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہے۔
بڑے نالوں کی صفائی کا آغاز 15 جون سے کردیا گیا تھا۔نالوں کی صفائی کا کام ستمبر تک جاری رہے گا۔شہریوں سے التجاء ہے برساتی نالوں میں کچرا نہ پھینکیں۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز بھی اندرونی نالوں کی صفائی کروائیں۔


