42

کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس انجم نذیر نے شہر میں آج اور کل ہونے والی بارش کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند گھنٹے میں تیز بارش کا امکان ہے، مون سون کے پہلے اسپیل کا گزشتہ روز سے آغاز ہوچکا ہے اور اتوار تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا-
آج اور کل ہونے والے بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، آج دوپہر سے اتوار تک درمیانی شدت سے لیکر موسلادھار بارش متوقع ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں