39

عمران خان کی حکومت میں اربوں روپےلگاکرکراچی کےنالےصفائی کرائےگئےتھی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ میں مون سون بارشوں کے نقصانات پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان جاری کردیا-ایک وقت ہوتا تھا عوام مون سون بارشوں کاانتظارکیا کرتی تھی-بارشیں رحمت ہوا کرتی تھی اب عوام کو زحمت کے طور پر بگھتنا پڑ رہی ہیں-گزشتہ شب بارشوں سے کراچی میں سات افراد جانبحق ہوچکے ہیں-

ک الیکٹرک، پیپلزپارٹی کی مافیہ حکومت جانی نقصانات کی زمہ دار ہے-عوام کو مشکلات میں ڈالنے میں موجودہ سندھ حکومت اور میئر کراچی زمہ دار ہیں-سندھ بھر میں نقصانات کے اطلاعات آہی ہیں-عمران خان کی حکومت میں اربوں روپے لگا کر کراچی کے نالے صفائی کرائے گئے تھی-

گجر نالہ،محمود آباد نالہ، کورنگی نالے سمیت دیگر نالےصاف کرائے گئے تھے-آج وہی نالے کچرہ کنڈی بن چکے ہیں-شہر کراچی کو گندے نالوں میں ڈبونے والی سندھ حکومت اور میئر کراچی ہیں-اربوں روپے سندھ حکومت نے فنڈ تو نکالا لیکن نالے صاف نہیں کرائے-سندھ میں پہلی بارشوں سے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے-بارشوں سے ہونے والی مصیبتوں پر سندھ کے وزراء، سیکریٹریز خوشیاں منا رہے ہیں-

پہلے سیلاب میں لاکھوں گھربنانےکے پئسے آئے تھے-سندھ کے وزراء بتائیں کس کو کہاں پر گھر بنا گئے ہیں-سندھ کے کرپٹ وزراء اربوں کے فنڈ کھا چکے ہیں-اب دوبارہ اربوں کے فنڈز ہڑپ کرنے کی تیاریاں کی جائیں گے-عوام کے نام پر اربوں روپے نکالے جائیں گے عوام کو کوئی رلیف نہیں دیا جائے گا-نہ کئنالوں کے بند مضبوط کئے گئے نہ ہیں نہروں کی بھل صفائی کرائی گئی-

پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے-ہم عوام کے ساتھ ہیں حق اور سچ کی آواز بلند کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں