کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جدہ جانے والی سعودی ائیرلائن پرواز کی آج صبح اڑان کے بعد واپس کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ-انجن لائٹ کے روشن ہونے پر پائلٹ نے ایندھن خارج کر کے پرواز کو کراچی واپس موڑنے کا فیصلہ کیا-ائیرپورٹ انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت تمام ایمرجنسی اقدامات اختیار کیے-
ائیرپورٹ انتظامیہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار تھی-طیارہ نے کچھ دیر بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر کی نگرانی میں واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا-تمام مسافر بحفاظت آف لوڈ کر دیے گئے اور ابتدائی معائنے میں انجن میں کوئی خرابی ظاہر نہیں ہوئی-


