40

حکومت سندھ کی جانب سےبڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ مالی سال بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ کرلیا گیا-آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسز کے ساتھ ساتھ مزید بسز کراچی کے سڑکوں پر ہونگی-صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسز پر منتقل کرنے جارہے ہیں-

پاکستان میں پہلی بارای وی بسز کے بعد پہلی بار ڈبل ڈیکر بسز بھی حکومت سندھ متعارف کروانے جا رہی ہے-سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ کااعلیٰ سطح کااجلاس منعقد کیا گیا-اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضا من، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی سمیت منصوبے سے وابستہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز شریک تھے-

اجلاس میں ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیری کام کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو دونوں منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، یلو لائن منصوبے کے مختلف پیکجز پر بھی تعمیری سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں-ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی کراچی کے شہریوں کے لیے ایک انقلابی تبدیلی ثابت ہوں گے-بی آر ٹی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ، اور سستی ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے-

حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی وژن کےمطابق شہریوں کوسہولیات فراہم کرنےکےلیےہرممکن اقدامات کر رہی ہے-تعمیری کام میں معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں-ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں ، یہی پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کا منشور ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں