کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد کےگردونواح میں بارش کےبعد موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا-شہر میں اس وقت بادلوں کے ڈیرے ہیں،،مطلع ابرآلود ہے-شہرقائد میں آج بھی بادل جم کربرسیں گے-آج شام سےوقفےوقفےسےگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-ہفتہ اور اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔
ہفتہ اوراتوارکوشہرقائد میں موسلادھاربارش کےباعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے-مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا-مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پر اثرانداز ہو گا-آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے-
موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے-گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے-شمال مشرق سمت سے 8 کلو فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے-ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے-


