کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ آرام باغ پولیس کی بروقت کارروائی، شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز بین الصوبائی گروہ گرفتار
بینک سے رقم نکالنے کے بعد شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا، ملزمان گھات لگا کر واردات کرتے تھے ایس ایس پی ساؤتھ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شکایت موصول ہونے پر تھانہ آرام باغ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا
پولیس نے سی سی ٹی وی، سیف سٹی کیمروں اور مخبر کی اطلاع پر تین روز کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا، نوسرباز گروہ کی گرفتاری آئی آئی چندریگر روڈ پر البراکہ بینک کے قریب عمل میں لائی گئی
گرفتار ملزمان کے نام
1. وسیم عباس عرف سیمز ولد شبیر حسین
2. محمد اشرف عرف اللہ رکھا ولد محمد صدیق
3. رحمان عرف رحمانی ولد جاوید
ملزمان سے 362000 روپے نقد، 2 پستول، 10 گولیاں، گاڑی اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد، گرفتار ملزمان پنجاب میں متعدد بار گرفتار ہو چکے ہیں ، گروہ کا سرغنہ وسیم عباس ڈبل قتل کے مقدمے میں 10 سال سزا اڈیالہ جیل میں کاٹ چکا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش کی جا رہی ہے


