50

نمبرپلیٹ کی تبدیلی کیلئےسندھ پولیس کا کراچی کےشہریوں سے بدترین سلوک نامنظور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان)کےوائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نےآفاق احمد کی رہائشگاہ پربفرزون سےآئے بزر گوں کےایک وفد سے ملاقات کی جس میں سندھ پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سمیت دیگر وہیکل پر بھاری بھر قم جرمانوں اور جرمانوں کی ادئیگی کیلئےلمبی لمبی قطاریں کراچی کےعوام کیلئے مزید مشکلات کا سبب بن رہی ہیں جبکہ ٹریفک پولیس اور سندھ پولیس اہلکار جگہ جگہ ناکےلگائے شہریوں سے نمبر پلیٹ کی تبدیلی اور کاغذات کی چیکنگ کے بہانے ناصرف ناروا سلوک کررہی ہے بلکہ اجرک نمبر پلیٹ والی نئی نمبرپلیٹ کی عدم موجودگی میں بھاری جرمانےاوررشوت وصول کرنےمیں مگن ہے۔جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑی ضبط کرلی جاتی ہے یا پھر منہ مانگی رشوت طلب کی جاتی ہے جس کے بعد گاڑی کو جانے دیا جاتا ہے، جوکہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب شہری نمبر پلیٹ کی حصول کیلئے متعلقہ محکمے سے رجوع کرتے ہیں تو سندھ پولیس کا کراچی کے شہریوں سے بدترین سلوک کیا جاتا ہے جو کہ کسی طور منظورنہیں۔انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹاؤن کی سطح پرموبائیل ٹیکس یونٹ کھولے جائیں، تاکہ شہر میں موجود 40لاکھ سے زائد موٹرسائیکل مالکان کو مشکلات سے نجات دلائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں