کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صدرٹاؤن کراچی کونسل نےمالی سال برائے2026-2025 کیلئے(4ارب38کروڑ4لاکھ57ہزار544روپےکا فاضل بجٹ (SURPLUS)متفقہ طور پر منظورکرلیا نئے مالی سال میں اخراجات کا کل تخمینہ 4ارب37کروڑ94لاکھ7ہزار350 روپے تجویز کیا گیا ہے بجٹ میں 10لاکھ 50 ہزار194روپےکی بچت ظاہرکی گئی ہےآڈیٹوریم میں منعقدہ بجٹ اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین و کنوینیئرمنصور احمد شیخ نے بجٹ پیش کیا اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بجٹ پر تفصیلی غورخوص اور سیرحاصل بحث کے بعدبجٹ کو منظور کرلیا اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا، میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو، ٹاؤن کونسل میں قائد ایوان شیرمحمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈرمنیراقبال گدی،اراکین کونسل،چیف اکاؤنٹس آفیسرنعیم یوسفی ودیگرافسران بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین منصوراحمد شیخ نےکہا کہ صدرٹاؤن کراچی کا بڑااہم اور حساس ٹاؤن ہے شہر کے کاروباری حب ہونے کے باعث اسے کراچی کا دل تصور کیاجاتاہے اس ٹاؤن میں زیادہ تر کمرشل،سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے مرکزی وصوبائی دفاتر قائم ہیں اورنہ صرف شہر بلکہ صوبے کے زیادہ ترلوگ اپنے روزگاراور دیگر معمولات زندگی کی انجام دہی کیلئے روزانہ یہاں آتے ہیں ٹاؤن انتظامیہ بہتر حکمت عملی اوراپنے ملازمین کی شب و روز کی محنت سے صدر ٹاؤن کی منفردحیثیت قائم رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے تسلسل کے ساتھ نہایت سنجیدگی سے عملی اقدامات کررہی ہے نئے مالی سال کے بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین منصوراحمد شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواؤں کی مدمیں2ارب18کروڑ77 لاکھ روپےمختص کئےگئےہیں نئےمالی سال میں ترقیاتی (DEVELOPMENT)کاموں کی تکمیل کیلئے1ارب 27کروڑ70لاکھ روپےجبکہ مصارف سائرContigencies))کی مد میں37
کروڑ 18لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مرمت ودیکھ بھال(/ Repair / Maintanance) کی مدمیں 49کروڑ28لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق اس سال بھی ماحولیاتی آلودگی، ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے صدر ٹاؤن بجٹ میں 80 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں-
حکومت سندھ سے او زیڈ ٹی (OZT) شیئر 2 ارب28 کروڑروپے سالانہ متوقع ہیں چیئرمین منصور شیخ کامزید کہنا تھا کہ ہم نے نئے مالی سال میں مختلف محکمہ جات کےکے ذرائع میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ٹاون کے اپنے زرائع أمدن میں 1ارب35 کروڑ38لاکھ روپے متوقع ہےہم نےاراکین کونسل کے تعاون سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرومرمت، پارکس و پلے گراؤنڈز اور مونومنٹس کی تزین و آرائش، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب،پانی وسیوریج کےنظام کی بہتری،اسکولوں کی تعمیروترقی، ڈسپینسریزومیٹرنٹی ہومزمیں جدید آلات و دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا جو سفر ایک سال قبل شروع کیا تھا آج اس کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہی ہے چیئرمین منصور شیخ نے اس موقع پر اراکین کونسل، خصوصا حزب اختلاف، خواتین اور اقلیتی ممبران اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ فنانس کے افسران کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے بجٹ کی طرح اس بار بھی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ تیارکیا گیا ہے-


