حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کا رات گئے مشترکہ سرچ آپریشن جاری
سرچ آپریشن سٹی ایریا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیا جارہا ہے، جس میں چھوٹی بڑی ہوٹلز پر آئے اشخاص کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں اور جامعہ تلاشی لی جارہی ہے
مسافر خانوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرنے والوں کا انٹری ریکارڈ، تلاش ایپ کے ذریعے ڈیٹا بیس اور معلومات کو چیک کیا جارہا ہے. کمروں اور سامان کی مکمل سرچنگ اور مسافر خانوں اور گیسٹ ہاؤسز مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ ہر آنے والے افراد کی مکمل تشخیص کرنے, معلومات لینے اور تمام قوائد و ضوابط کو پورا کرنے کے بعد کمرہ کرائے پر دیں
رات گئے مارکیٹ اور آبادیوں میں آنے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ مشکوک و مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جاری ہے
سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام کے حوالے سے حیدرآباد کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے مزید ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ سرچ آپریشن کو مسلسل جاری رکھیں. چیکنگ کو موثر بنائیں اور اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ کو مزید سخت کریں-


