68

گلبرگ ٹاؤن کا 2025-26 گرین بجٹ پیش کردیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلبرگ ٹاؤن کا 2025-26 کا گرین بجٹ پیش کردیا گیا ہےانتظامیہ کے مطابق یہ پاکستان کا پہلا ٹاؤن ہے جو اپنا گرین بجٹ پیش کررہا ہے۔

گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے، جسے “گرین بجٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں انقلاب لانے کیلیے “تعلیم کارڈ” متعارف کرایا جا رہا ہے، جو فیڈرل بی ایریا کے ذہین طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا، ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے لیے 5 کروڑ روپے بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں، ٹاؤن کے سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبز قائم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں