کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کا مالی سال برائے 2025- 2026 کے لئےدوارب پینتالیس کروڑنولاکھ پچیاسی ہزارسینتالیس روپےکا بجٹ پیش کردیا۔کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی،میونسپل کمشنراطہرسعید خان،یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز، اکاؤنٹ آفیسر علی کاظمی، ڈپٹی ڈائریکٹرکونسل عبید عالم،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،،اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سےہوا۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمدمظفرنےبجٹ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ بجٹ اعداد شمار پر مشتمل ایسی دستاویز ہے جس پر خلوص نیت کے ساتھ عملدرآمد کرکے شہریوں کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کام انجام دیئے جاسکتے ہیں بلدیاتی اداروں کی بقاء محاصل پرہےاوربجٹ بناتے وقت ہمیں ذرائع آمدنی کو سامنے رکھتے ہوئے اخراجات کرنا ہوتے ہیں۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد میں گزشتہ سالوں سےجوروایات ڈالی گئیں اس کی مثال نہیں ملتی رمضان المبارک اور عیدالفظرپر مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کا انتظام ہویا عید الااضحی پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کاانتظام، محرم الحرام میں عزاداروں اور ماتمی جلوسوں کے مقام پرصفائی ستھرائی کے ساتھ راستوں کا انتظام اور آنے والے 12 ربیع الاول جیسے مقدس ایام میں تمام نظریات سے بالا تر ہو کر عوام کو انکی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیئے منتخب قیادت کی جانب سے نامساعد حالات کے باوجود تمام محکمہ جات نے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ اس بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کی مرمت و درستگی، نالوں کی تعمیرو مرمت اورپارکس و پلے گراؤنڈز اور نرسریز کی بحالی اور تزین آرائش، میکینکل اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، کتب خانہ جات، اور اسکولوں کی بحالی اور تعمیر کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔اراکین کونسل نے، اس سال کے بجٹ جو کہ دو ارب پینتالیس کروڑ تیراہ لاکھ اکتر ہزار بتیس آمدن، (دو ارب پینتالیس کروڑ نو لاکھ پچیاسی ہزارسینتالیس) روپئے ا خراجات، اور (تین لاکھ پچاسی ہزار نو سو پچاسی ) روپے بچت کے ساتھ بجٹ مرتب کرنے پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، مالیاتی کمیٹی اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان ناظم آباد ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد ٹاؤن کی انتظامیہ صفائی ستھرائی اور عید قرباں کے موقع پر آلائشیں اُٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑاچونکہ صفائی ستھرائی کے کام حکومت کی جانب سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انجام دے رہا ہے یہ محکمہ بلدیاتی اداروں کے لئے پریشانی کا باعث بنے کے ساتھ منتخب نمائندوں کے اختیارات سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ناظم آباد کو اپنے ذرائع آمدنی بڑھانے ہونگے۔
57


