رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہوگیا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)امیرجماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہوگیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے ملیر میں زیرتعلیم ہے، شام پانچ بجے مدرسے سے نکلا تھا، لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا، بیٹےکو تلاش کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہےکہ انہوں نے مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹےکے لاپتہ ہونےکی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر ان سے رابطہ کیا،کراچی میں ہدایت الرحمان کے رشتے داروں سے بھی فون پر بات کی ہے، مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹےکی گمشدگی کی رپورٹ اب تک درج نہیں کرائی گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں