ڈیرہ اسماعیل خان(ایچ آراین ڈبلیو)جنوبی افریقہ سےآئےہوے تبلیغی جماعت کےمہمان نہر میں ڈوبنے سے شہید ہوگئے-تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع جمعہ شریف ہیڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں جنوبی افریقہ سے آئے تبلیغی جماعت کے مہمان نہاتے ہوئے سی آر بی سی نہر میں ڈوب گئے۔
ذرائع کے مطابق متوفی تبلیغی جماعت کے ساتھ سال بھر کے لیے پاکستان آئے تھے اور ان دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے جمعہ شریف میں قیام پذیر تھے۔ گرم موسم کے باعث وہ نہر میں نہانے کے لیے گئے جہاں پانی کے تیز بہاؤ اور گہرائی کے سبب ڈوب گئے۔


