سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو) سول سرجن سول ہسپتال سانگھڑ ڈاکٹر آفتاب اعظم سریوال نے کہا ہے کہ سول ہسپتال سانگھڑ میں تمام تر صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں زچہ بچہ وارڈ، گردوں کاوارڈ، ہیموفیلیا وارڈ، او پی ڈی اور آنکھوں کے وارڈ کے علاوہ حاملہ خواتین اور بچوں کی بھرپور غذائیت کے پروگرام سمیت لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات بہترین کام کررہے ہیں اور آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کررہےہیں-ڈاکٹر آفتاب اقبال نےمزید کہا کہ ضلع بھرکے امراض چشم میں مبتلا افراد فوری طور سول ہسپتال انتظامیہ سے رجوع کریں کیونکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر( SIOVE) حیدرآباد ڈاکٹرمیر خالد اقبال تالپور نے فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈاکٹر عنایت بھرگڑی موتیا اور کالا پانی کے بلکل مفت آپریشن کرتے ڈاکٹر آفتاب اعظم نے ضلع بھر اور خاص طور پر اچھڑو تھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مفت علاج کے سانگھڑ سول ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ اس کے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے ایک اور بہترین پروجیکٹ پر بھی کام شروع ہوگیا ہے جوکہ ایک جدید طرز پر تعمیر ہونے والا انسینریشن پلانٹ ہے جس میں انسانی جسم کے فضلہ جات میں موجود مادّوں کو جلایا جاتا ہے اس پلانٹ میں ہی ٹریٹمنٹ پلانٹ نسب ہے جوکہ زہریلی گیس کو فضا میں جانے سے پہلے صاف کرتا ہے جس سے فضائی آلودگی دور پیدا نہیں ہوتی۔


