کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن-آپریشن کوہستانی محلہ بلاک Q میں کیا گیا جس میں پولیس افسران ملازمان کے ہمراہ رینجرز افسران و ملازمان نے حصہ لیا-ایس ڈی پی او شادمان اور ڈی ایس رینجرز کی سربراہی میں پولیس اور رینجرز نے کوہستانی محلے کو کارڈن کرکے گھر تلاشی کی گئی-
پولیس رینجرز موبائل انٹیلیجنس اسٹاف، لیڈی سرچر و ٹیکنیکل اسٹاف بھی ہمراہ تھے-مشتبہ افراد کو کوائف تلاش ڈیوائسز اور سواس ایپ کے ذریعے چیک کیے گئے-دورانِ آپریشن چند مشتبہ افراد کو زیرِ حراست لیا گیا جن سے انٹیروگیشن جاری ہے-


