کراچی(ایچ آراین ڈلبیو)ارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات نہ کرنے کا معاملہ-عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی-اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش آیا-سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری واٹر ریسورس کا جواب جمع کردایا-عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا-
عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری واٹر ریسورس کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا-عدالت نے درخواست کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی-عدالت آپ کے جواب سے مطمئن نہیں ہے-کیا آپ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے-بتائیں اب تک کیوں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا-2013 میں درخواست دائر کی گئی تھی-2017 میں عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنایا تھا-2017 سے لے کر اب تک عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا-ارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات نہیں کیا جا رہا ہے-


