کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اورانکےمسائل کےحل کیلئےہروہ اقدامات کئےہیں جو کسی اور سیاسی جماعت نے کبھی نہیں کئے۔ شہید بینظیر بھٹو نے صحافیوں کی رہائش کےمنصوبوں کیلئےکراچی پریس کلب کےصحافیوں کو اپنے دور حکومت میں بھی پلاٹس دئیے اور آج تک پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی اس نےکراچی پریس کلب کےممبران کوپلاٹس فراہم کئےہیں۔جلد ہی باقی مانندہ سات سو صحافیوں کو پلاٹس فراہم کردئیے جائیں گے۔ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں صحافیوں کی کالونیوں میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نےگزشتہ روزکراچی پریس کلب کے صدر فاصل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ کراچی پریس کلب کے صدر و سیکرٹری نے صوبائی وزیر سے سندھ اسمبلی میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر فاضل جمیلی نے صوبائی وزیر کو ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے میں صحافیوں کے پلاٹس کی موٹیشن، اسی اور بیس فیصد فارمولے کے تحت ایم ڈی اے کے پلاٹس کی ادائیگی اور وہاں ترقیاتی کاموں اور باقی مانندہ کراچی پریس کلب کے سات سو نئے ممبران کیلئے پلاٹس سمیت دیگر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے آزادی صحافت، صحافیوں کی فلاح و بہبود، انکے رہائشی اور مالی مسائل کے حل سمیت ہر مسائل پر انکے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں بھی کراچی پریس کلب سمیت دیگر ڈسٹرکٹ کے پریس کلبوں، صحافیوں کی تنظیموں اور صحافیوں کیلئے خصوصی گرانٹ کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے میں ترقیاتی کاموں اور اسکی ادائیگی کے مطالبہ کو بھی انشاءاللہ پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی کاوشوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔
45


