48

پارک کی اراضی پرقبضہ،صفورہ ٹاؤن کے چیئرمین بھی خاموش تماشائی بن گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی جی KDA کی مبینہ سرپرستی،سہولت کاری یا چشم پوشی میں گلستان جوہر بلاک 14 ایس ٹی 10 پارک کی دوہزار گز قیمتی اراضی پر دن رات قبضے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے-صفورہ ٹاؤن کے چیئرمین راشد خاصخیلی اور دیگر حکام بھی پارک کی اراضی پر ہونے والے قبضے پر خاموش تماشائی بن گئے-

جماعت اسلامی نے بلاک 14 گلستان جوہر میں قبضہ مافیا کیخلاف بینرز اور اسٹیمرز آویزاں کردیئے-پارک کے پلاٹ پر غیرقانونی طور پر تعمیرات کرکے انڈور نیٹ کرکٹ کمرشل سرگرمیوں کیلئے بنادیا گیا-وزیر بلدیات سعید غنی اور ٹائون چیئرمین صفورہ سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ کردیا-کے ڈی اے حکام نے مک مکا کرکے اپنی آنکھیں بند کرلیں-

گلستان جوہر کے مکینوں کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،وزیر اعلی سندھ،وزیر بلدیات سے فوری تحقیقات اور کارروائی کی اپیل-عدالت عظمی کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی پر معزز چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور تحقیقاتی اداروں سے بھی کارروائی کا مطالبہ

اپنا تبصرہ بھیجیں