کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ نے انفارمیشن آفیسر منیر جلبانی کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ملزم کو عبوری ضمانت اس صورت میں دی جاتی ہے جب مدعی مقدمہ یا پولیس کی بدنیتی نظر آئے ،لیکن اس کیس میں مدعی مقدمہ کی بدنیتی نظر نہیں آئی ہے جس سے یہ ظاہر ہو ملک کو غلط پھنسایا جارہا ہے ، لہذا ملزم منیر جلبانی کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے ، منیر جلبانی کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے ،منیر جلبانی کو 20 دسمبر 2024 کو دی گئی عبوری ضمانت منسوخ کی جاتی ہے ، واضح رہے کہ منیر جلبانی کے سرکاری فائلیں چوری کی اور اپنی فیس بک آئی ڈی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں ، منیر جلبانی کے خلاف سید مدثر محمود نے پریڈی تھانے مقدمہ درج کرارکھا ہے، فیصلہ سننے سے قبل ہی منیر جلبانی عدالت سے فرار ہو گئے


