کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر شعیہ مکتب فکر کےعلماء واکابرین کے ساتھ اجلاس۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے شیعہ مکتب فکر کے علماء واکابرین،ڈی آئی جیز لاڑکانہ،سکھر،ایس ایس پیز نےذریعہ وڈیو لنک جبکہ ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز،ٹریننگ،اے آئی جیز نے بالمشافہ شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی غرور خاک میں ملانے پر اظہار تشکر اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ شرکاء نے متعلقہ اضلاع و ڈویژن میں پولیس سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ شرکاء کی جانب سے پولیس و قانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں کو سیکیورٹی انتظامات کے دوران ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
محرم مجالس،جلوسوں اوردیگراقدامات میں رضاکارمتعلقہ پولیس کےشانہ بہ شانہ رہیں گے۔وفود کی آئی جی سندھ کو یقین دہانی کرائی-ماضی میں محرم الحرام کے دوران شیعہ مکتبہ فکر اور پولیس کے درمیان مثالی تعاون رہا ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ کسی بھی شرپسندی کا شکار نہ ہوں،قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے اور انشاللہ اب بھی دیں گے۔سندھ پولیس،قانون نافذ کرنےوالے دیگر اداروں اورسیکیورٹی ایجنسیز شب و روز اپنا کام کررہی ہیں۔عالمی منظرنامہ کے پیش نظر زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے-
کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں۔ تفرقہ پھیلانے اور امن و امان کے حالات کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔علماء،ذاکرین اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار سے محرم سال 2025 کو پرامن اور محفوظ بنائیں۔


