کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی حج سے واپسی، ارکانِ صوبائی اسمبلی سندھ، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، جے ڈی سی کے ظفر عباس اور عوام کی بڑی تعداد نے کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا- گورنر سندھ کی آمد پر شہریوں نے والہانہ نعروں، گل پاشی اور ہار پہنا کر خیر مقدم کیا-
حاجیوں کے استقبال کے لیے آئے افراد نے اپنے لائے گئے ہار بھی گورنر سندھ کو پہنائے، خوشی کا اظہار کیا-گورنر سندھ عوامی ریلی کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے، استقبال کے لیے آئے افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی-


