کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ہم خواتین کو1000پنک ای وی اسکوٹرز دے رہے ہیں-8 ہزار خواتین نے درخواستیں دیں، 145 خواتین کے پاس لائسنس ہیں-اب سات ہزار مزید درخواستیں حکومت سندھ کو موصول ہوئی ہیں-شہر میں ایک ہزار خواتین اسکوٹرز چلاتی نظر آئیں گی تو آپ کی سوچ بدل جائے گی-کے ایف سی نے کہا کہ ہم اس کو اسطرح اسپانسر کرتے ہیں کہ ہم خواتین کو سندھ بھر کے ہر ضلع میں خواتین کو تربیت دیں گے اور ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کروائیں گے-
اب ہم شروع کرنے جا رہے ہیں ای وی ٹیکسیز ، خواتین کے لئے پنک ٹیکسیز شروع کر رہے ہیں-پنک ٹیکسی میں خواتین ڈرائیور ہوگی، خواتین کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی-ریڈ لائن میں اشوز تھے، کانٹریکٹرز سے زبردستی کام شروع کروایا-سول ایوی ایشن نے اعتراضات اٹھائے، وہ بھی حل ہوگئے-
نگران سیٹ اپ میں ریڈ لائن پر 9 ماہ تک کام نہیں ہوا-ایک ایم پی اے نے کمنٹ پاس کیا کہ وہ خود سرکاری ٹھیکیدار ہیں کہ تاخیر ہوگی تو پیسے بڑھیں گے-یلو لائن کو ہم ٹائم لائن سے قبل ختم کر رہے ہیں-


