مستونگ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر مستونگ نے 18 لیویز اہلکاروں کو سروس سے برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ 21 جون 2025 کو تحصیل کردگاپ لیویز اسٹیشن اور نادرا آفس پر دہشتگرد حملے کے دوران اہلکاروں کی جانب سے ڈیوٹی میں غفلت اور نااہلی کی بنیاد پر کیا گیا۔
حملے میں لیویز اسٹیشن اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا، اسلحہ اور مواصلاتی آلات چوری ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ نے بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت 18 اہلکاروں کو فوری طور پر سروس سے فارغ کرنے کا حکم دیا۔
برطرف اہلکاروں میں محمد رحیم (دفعدار)، عبرار حسین (سپاہی)، شاہ فیصل (سپاہی)، محمد اشفاق (سپاہی)، عبد الرسول (سپاہی)، سعد اللہ (سپاہی)، سید رحمت شاہ (سپاہی)، مبشر احمد (سپاہی)، محمد طاہر (سپاہی)، خدا بخش (ڈرائیور)، غلام محمد (سپاہی)، بسم اللہ (سپاہی، اے سی کمپلیکس کردگاپ)، عبد الملک (سپاہی)، محمد اشرف (سپاہی)، محی الدین (سپاہی)، نوید احمد (سپاہی)، محمد زاہد (سپاہی) اور عزیز احمد (سپاہی) شامل ہیں۔
حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان حکومت اور محکمہ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔


