کراچی۔۔گلستان جوہر بلاک 14 کے پارک پر تیزی سے قبضہایس ٹی 10 بلاک 14 گلستان جوہر کے پارک کے پلاٹ پر کے ڈی اے افسران سے ساز باز کرکے نیٹ کرکٹ کا اسٹیڈیم بنانا شروع کردیا علاقہ مکینوں میں سخت اشتعال پھیل گیا
عوام کے پارک پر کمرشل سرگرمیوں کیلئے کئے جانے والے قبضے پر علاقہ مکینوں کی پکار جماعت اسلامی نے سن لی-گلستان جوہر بلاک 14 میں ایس 10 پر قبضے کیخلاف بینرز آویزاں کردیئے گئے-ڈی جی کے ڈی اے اور ڈائریکٹر جنرل پارک اربوں روپے مالیت کے پلاٹ پر کھلے عام قبضے پر خاموشی-
مکینوں نے عدالت عالیہ،ڈائریکٹر جنرل NAB،ڈی جی رینجرز،آئی سندھ سمیت وزیر بلدیات سعید غنی،میئر مرتضی وہاب اور ٹائون چیئرمین صفورا سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ کردیا-


