کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئرصاحب کچھ نظرادھربھی کرلیں آنکھیں اتنی بند رکھنا بھی مناسب نہیں ہے-پبلک پراپرٹی پیڈسٹریل برجز پر انتہائی ناقص اسٹرکچر سے ایڈورٹائزمنٹ ڈیوائز لگادی گئیں-عیسی نگری لیاری ایکسپریس وے پر گرنے والے سائن بورڈ اور ایک قیمتی جان کے ضیاع کے بعد بھی کے ایم سی حکام کو ہوش نہ آسکا-شہر کی انتہائی اہم سڑک یونیورسٹی روڈ جیل چورنگی برج پر آئرن پائپ کا ناقص اسٹرکچر لگاکر دیوہیکل تشہیری بورڈ آویزاں کردیا گیا ہے-مون سون کی آمد ہے اگر یہ ناقص اسٹرکچر گرگیا یا ہوسکتا ہے اڑ گیا تو میئر صاحب آپ پر تنقید کرنے والوں کو ایک اور تنقید کا بڑا موقع میسر آسکتا ہے-
52


