لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقادسینئر پولیس افسران کا پریڈ کا معائنہ، پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی-
جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ٬ ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں کی شرکت،
سینیئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا-جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا-جنرل پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا-ہر سوموار صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جا رہا3 ہے-
ضلعی افسران کی کوت، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ، متفرق سٹورز، وردی گودام اور دیگر شعبوں کی انسپکشن-جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اوران میں ڈسپلن، اتحاد و بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے-پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے-جنرل پریڈ سے افسران و اہلکاروں کی فٹنس برقرار رہے گی۔پریڈ پولیس فورس کی تاریخ، ورثے اور روایت کو ظاہر کرتی ہے-


