کوٹ چھٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)پتھری کےعلاج کے لئے آنے والی 5 بچوں کی ماں مینا بی بی رنوجہ مانہ احمدانی کی رہائشی ڈاکٹر کےمبینہ غلط آپریشن سے موقع پرجانبحق ہوگئی-لواحقین کے مطابق عوامی اسپتال کوٹ چھٹہ میں ڈاکٹر مرتضی کے پاس مینا بی بی کوپتھری کے علاج کے لیے لائے تھے دوران آپریشن خاتون جانبحق ہوگئی،ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار، ورثاء کی 15 کال پر تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس موقع پر پہنچ گئی-


