کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مون سون بارشوں کی آمد الحمدوللہّٰ انتظار کی گھڑیاں ختم 25 سے 26 جون کے درمیان ایک طاقتور ہوا کا کم دباؤ حیدرآباد کراچی میرپورخاص ٹھٹھہ بدین عمرکوٹ اسلام کوٹ مٹھی کوٹری شہدادپور سکھر لاڑکانہ جیکب آباد تھرپارکر نگرپارکر ٹنڈوالہیار ٹنڈومحمدخان ٹنڈوآدم نوری آباد جامشورواور سندھ کی جنوبی اور مشرقی اور ساحلی پٹی پر طوفانی بارشیں برسائے گا انشاللہّٰ تعالیٰ اس دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہوگا یہ مون سون ہواؤں کا پہلا طاقتور مرحلہ ہوگا 27 سے 28 جون کے درمیان یہ مزید طاقتور ہوگا جس سے طوفانی سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں اسی دوران حبس اور گرمی کا سلسلہ بھی دیکھنے کو ملے گا عوام تیار رہے انشاللہّٰ مایوسیوں کے دن اب ختم ہوئے جاتے ہیں اس سسٹم کا نام ہم نے سسٹم برسات رکھا ہے انشاللہّٰ بہت جلد گرمی کا خاتمہ ہوگا باقی اللہّٰ تعالیٰ کو جو منظور موسمیاتی تجزیہ کار سید عبداللہّٰ حسین۔
50


