ضلعی انتظامیہ کی نااہلی عروج پر،لاکھوں روپے کی ریلوے ڈبہ چورلےاُڑے، چھت تک اُکھاڑ لی

وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی غفلت اور لاپرواہی کی ایک اور افسوسناک مثال سامنے آ گئی۔ ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی جانب سے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے جناح روڈ کے آغاز پر نصب کیا گیا ریلوے کا ڈبہ، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

اس منصوبے پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے تھے تاکہ شہر کو ایک منفرد اور دلکش انداز دیا جا سکے، مگر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث چور اس ڈبے کے دروازے، کھڑکیاں، لائٹس اور ڈیکوریشن کا قیمتی سامان لے اُڑے۔ ظلم کی انتہا تو اس وقت ہوئی جب چوروں نے ریلوے ڈبے کی چھت تک اُکھاڑ لی، اور کوئی روکنے والا نہ تھا۔

عوامی حلقوں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں بلکہ ذمہ دار افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اتنے قیمتی منصوبوں کی حفاظت نہیں کی جا سکتی تو عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو یوں ضائع کرنے کا کیا فائدہ؟

انتظامیہ کی اس مجرمانہ غفلت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ شہر کی خوبصورتی کے نام پر صرف تصاویر اور بیانات تو دیے جاتے ہیں، مگر عملی اقدامات اور پائیدار دیکھ بھال کا کوئی انتظام موجود نہیں۔

حاجی شوکت علی وہاڑی جرنلسٹس گروپ گروپ لیڈر میاں ساجد حسین اڈیٹر وہاڑی پریس کلب وہاڑی 03079163624

اپنا تبصرہ بھیجیں